Home / دلچسپ و عجیب / دنیا کا سب سے بڑا سانپ؟ سانپ کو کرین سے اٹھانے کی ویڈیو وائرل

دنیا کا سب سے بڑا سانپ؟ سانپ کو کرین سے اٹھانے کی ویڈیو وائرل

چند روز قبل خطرناک سانپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری کاموں کےلیے استعمال ہونے والی کرین کے ذریعے ایک بڑے سانپ کو اٹھایا جارہا ہے۔

سانپ سے متعلق گمان کیا جارہا ہے کہ اژدھا ہے کیوں کہ عموماً اژدھا ہی اتنا بڑا ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کئی ہفتوں پرانی ہے تاہم اب تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس سے متعلق لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے جسے برساتی جنگلات سے کرین سے اٹھایا جارہا ہے۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 6 اعشاریہ 1 فٹ تک ہے، سانپ کی لمبائی اور وزن سے متعلق اب بھی انٹرنیٹ پر تبصرے جاری ہیں۔

About Khabrnamcha

Check Also

دوران پرواز پیراگلائیڈرز آپس میں ٹکرا گئے، پھر کیا ہوا؟ بچے ویڈیو نہ دیکھیں

انقرہ: ترکی میں ایئرگیمز فیسٹول کے دوران دو پیراگلائیڈرز کا فضا میں ہی تصادم ہوگیا …