Home / دلچسپ و عجیب / انسانی وجود سے دو گنا بڑی عجیب الخلقت مچھلی، ویڈیو وائرل

انسانی وجود سے دو گنا بڑی عجیب الخلقت مچھلی، ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق گہرے سمندر میں شکار کے لیے جانے والے ماہی گیروں کے جال یا کانٹے میں اکثر اوقات ایسی آبی مخلوق پھنس جاتی ہے، جسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوتا۔

آبی ماہرین یا غوطہ خور اب تک سمندر میں موجود سیکڑوں مخلوقات دریافت کرچکے ہیں البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ کئی ایسی آبی مخلوقات ہیں جن تک رسائی تاحال حاصل نہیں ہوسکی۔

اس سے قبل آپ نے انسانی دانتوں، ہونٹوں والی مچھلی کے بارے میں سُنا ہوگا یا ویڈیوز دیکھیں ہوں گی۔ اب اسپین کے ماہرین نے ایک ایسی دیو قامت مچھلی کو اسپین کوسٹ سے ریسکیو کیا جو نہ صرف عجیب الخلقت ہے بلکہ یہ وجود میں انسانی سے دگنی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کوسٹ کے گہرے سمندر میں شکار کی غرض سے جانے والے ماہرین نے جب جال کھینچا تو اُس میں ہزار کلو کی ’سورج مچھلی‘ پھنسی ہوئی تھی۔

اس مچھلی کی لمبائی 9 فٹ پانچ انچ کے قریب تھی، جسے ماہرین نے جال سے نکال کر دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا۔

About Khabrnamcha

Check Also

دوران پرواز پیراگلائیڈرز آپس میں ٹکرا گئے، پھر کیا ہوا؟ بچے ویڈیو نہ دیکھیں

انقرہ: ترکی میں ایئرگیمز فیسٹول کے دوران دو پیراگلائیڈرز کا فضا میں ہی تصادم ہوگیا …