Home / دلچسپ و عجیب / دور جدید کاسب سے طاقتور شیطان جادو گر راسپوٹین روس کی ملکہ سمیت امراء کی بیویوں کو ہوس کا نشانہ تالار شیطانی علم سے جنسی طاقت

دور جدید کاسب سے طاقتور شیطان جادو گر راسپوٹین روس کی ملکہ سمیت امراء کی بیویوں کو ہوس کا نشانہ تالار شیطانی علم سے جنسی طاقت

دنیا میں کئی طرح کے لوگ آپ کو مل جائیں گے ۔ جہاں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں میک اپ تک سے الرجی ہوتی ہے تو کچھ اپنے لکس کو لے کر کافی پاگل ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ نہ صرف میک اپ بلکہ سرجری ، ٹیٹو اور نہ جانے کیا کیا کرا کر اپنے جسم میں تبدیلی کرواتے رہتے ہیں ۔ آج کے وقت میں جسم میں تبدیلی کے کئی شوقین آپ کو دیکھنے کو مل جائیں گے ۔ جہاں کچھ لڑکیاں باربی ڈال بننے کی خواہش رکھتی ہیں تو وہیں کچھ لڑکے سرجری کے ذریعہ ماچو لک اپناتے ہیں ، لیکن ہم جس شخص کی بات کررہے ہیں ، اس کو ‘شیطان’ بننے کا شوق ہے ۔

برازیل کے ساو پاولو میں رہنے والے ریناٹو کو حقیقی زندگی میں شیطان کی طرح نظر آنے کی چاہت ہے ۔ اس کیلئے اس نے ابھی تک لاکھوں روپے خرچ کردئے ہیں ۔ اس نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے ہر حد پار کردی ہے ۔ جہاں اس نے اپنے پورے جسم میں کئی ٹیٹو بنوائے ہیں ، وہیں اس نے زبان کو بھی بیچ سے کٹوا لیا ہے ۔ ساتھ ہی اپنی آنکھوں کی پتلیوں میں بھی ٹیٹو بنوا لیا ہے ۔ اب اتنے سے بھی اس کو اطمیان نہیں ہوا ، تو اس نے اب اپنے کان اور چہرے کی جلد چھلوادی ہے ۔ اس کے پیچھے اس نے کافی حیران کن وجہ بتائی ہے ۔

ریناٹو نے ابھی تک اپنے جسم میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کروائی ہیں ۔ اس میں اپنی آنکھوں کی پتلیوں میں موڈیفکیشن شامل ہے ۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی پیشانی پر سینگ لگوائی ہیں ۔ اس نے سانپ کی طرح اپنی زبان بھی بیچ سے کٹوالی ہے ۔ حال ہی میں اس نے اپنے منہ اور کان کے پیچھے سے جلد چھلوا لی ۔ 41 سال کے اس ریپر نے بتایا کہ ایسا اس نے گلاسگو اسمائل پانے کیلئے کیا ہے ۔ اس نے اس سے پہلے اپنی پیشانی کے کنارے کی جلد پر 666 لکھوایا تھا ۔

41 سال کے اس ریپر نے بتایا کہ اس نے اپنے جسم کو موڈیفائی کرتے رہنا کافی پسند ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ برازیل کی کئی لڑکیوں کو اس کا لک ٹرن آن کرتا ہے ۔ اس نے بتایا کہ ابھی تک کئی لڑکیاں اس کے شیطان کے لک کی تعریف کرچکی ہیں ۔ ابھی وہ اور ایکسٹریم تک جانا چاہتا ہے ۔ اس نے 1996 سے ہی اپنا ٹرانفارمیشن شروع کیا تھا ۔ اب وہ اپنی پوری پیشانی کی جلد ہٹانا چاہتا ہے ۔ آدھی جلد ہٹوا لی ہے ، جس کے زخم اب بھرنے لگے ہیں ۔ اس نے بتایا کہ پیشانی پر 666 لکھوانے کے بعد کئی دنون تک وہ درد میں رہا تھا ۔

About Khabrnamcha

Check Also

تیراک پر مگرچھ کا حملہ، ویڈیو بچے نہ دیکھیں

سوشل میڈیا پر مگرمچھوں کی ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین …